گڈانی شپ بریکنگ یارڈ؛ ایک اور جہاز میں آتشزدگی


گڈانی شپ بریکنگ یارڈ؛ ایک اور جہاز میں آتشزدگی

بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 میں موجود ناکارہ جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے فوری بعد ہی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 میں موجود ناکارہ جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے فوری بعد ہی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

ڈان نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جہاز پر 100 مزدور موجود تھے جنہیں بحفاظت جہاز سے باہر نکال لیا گیا اور آتش زدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب آگ بجھانے میں مصروف فائر بریگیڈ عملے کے مطابق جہاز کے اگلے حصے میں لگنے والی آگ کی شدت کافی حد تک کم ہوچکی ہے اور کچھ ہی دیر میں آگ پر مکمل قابو پالیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ماہ نومبر میں بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ تیل ٹینکر میں ہونے والے دھماکوں اور آگ کے نتیجے میں 27 مزدور ہلاک جبکہ 58 زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان میں گذشتہ کچھ سالوں میں آتش زدگی اور دیگر واقعات میں مزدروں کی ہلاکت میں غیر معمعولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں فیکڑیوں اور دیگر تجارتی مراکز میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے انتظامات ناکافی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

مزدوروں کی حفاظت کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث اکثر اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری