2030 تک دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا


2030 تک دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا

پرائس وائر ہاﺅس کوپرز نے پیش گوئی کی ہے کہ 2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کمپنی نے پرائس وائر ہاﺅس کوپرز کی پیشنگوئی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 2030 میں مضبوط معیشتوں کے حامل ملکوں کی فہرست میں 32مضبوط معیشتوں میں سے پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا کی 32 مضبوط معیشتوں کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے "2050 میں کس طرح عالمی اقتصادی آرڈر تبدیل ہوگا" کے عنوان سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں 32 ممالک کی قوت خرید اور جی ڈی پی کے تناسب کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی۔

رپورٹ میں قوت خرید اور جی ڈی پی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2030 میں دنیا کی 32 مضبوط معیشتوں میں پاکستان بیسویں نمبر پر ہوگا۔

خیال رہے کہ پرائس وائر ہاﺅس کوپرز پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی فرم ہے۔

دوسری جانب پچھلے ہفتے ہی معروف بین الاقومی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں غربت اور دہشتگردی میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی عالمی کمپنیاں پہلے سے کہیں زیادہ کما رہی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری