اردن اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی فضا

اردن اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی فضا

صہیونی فوج کے اردن کے شہری کو شہید کرنے کے بعد اردن اور اسرائیل کے درمیان ایک تناو کی سی کیفیت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی مطابق اسرائیلی افواج نے قدس میں ایک اردنی جوان کو شہید کردیا جس کے بعد اردن اور اسرائیل کے درمیان ایک کشیدگی پیدا ہو گئی ہے.

ذرائع کی مطابق صہیونی پولیس نے «محمد الکسجی» کو قدس میں گولی کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ وہ صہیونی افواج پر حملہ کرنا چاہتا تها.

ادھر حکومت اردن نے صہیونی حکام کو ذمہ دار قرار دے دیا اور بتایا کہ اسرائیل کی حکومت کی بنیاد ناجائز قبضہ پر ہے.

حکومت اردن کا مزید کہنا ہے کہ ہم اپنی شہری کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اپنے سفارتخانے سے اس واقعے کی مکمل تحقیق کروائیں گے.

انہوں نے یہ بہی کہا کہ صہیونی پولیس کا یہ کام اردنی شہریوں پر تشدد کے مترادف ہے اور صہیونی حکام کا فرض بنتا ہے کہ اس زمرے میں مکمل رپورٹ دیں کہ ایک بیگناه شہری کو کیوں قتل کیا گیا؟

دوسری جانب نیتن یاہو نے اس واقعہ کے بعد موقف اپنایا کہ اردن کی حکومت دوغلی پالیسی کو ختم کرے اور جیسے ہم اردن پر حملہ کرنے والوں کو دہشتگرد سمجھتے ہیں اسی طرح وہ بھی ہم پر حملہ کرنے والوں کو دہشتگرد سمجھیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری