روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے اقوم متحدہ اور او آئی سی کا مشترکہ اقدام متوقع

روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے اقوم متحدہ اور او آئی سی کا مشترکہ اقدام متوقع

کئی سالوں سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کو حل کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یوسف بن احمد العثیمین نے بنگلادیش میں روہنگیا مسلمانوں کے رفیوجی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر بنگلادیش حکومت کی مدد سے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے اقدام کرے گی۔ 

انہوں نے پناہ گزینوں سے مطالبہ کیا کہ بنگلادیش کے قومی قوانین کا احترام کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نے بنگلادیشی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ نے مظلوم میانماری پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔

میانمار میں فوج کے تشدد کے بعد سے تقریبا 75 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلادیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

57 ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل کو حل کرنے میں تعاون کا مظاہرہ کریں۔  

یوسف بن احمد العثیمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ برما کے اقلیتی مسلمانوں کی مشکلات کا کوئی مستقل حل نکالیں۔

برما حکومت تقریبا ایک میلین روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک میں مہاجر اور غیر قانونی قرار دیتی ہے وہ انہیں اپنا شہری ماننے پر آمادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ برما میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام ہو چکا ہے نیز ہزاروں آوارہ ہوکر دوسرے ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیائے اسلام کے گوناگوں مسائل کو حل کرنے کی ذمہ دار اسلامی تعاون تنظیم نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر کئی سالوں سے خاموشی کے بعد متحرک ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری