پاک بھارت سرحد پر کشیدگی جاری، آر پار ہلاکتوں سے فضا سوگوار


پاک بھارت سرحد پر کشیدگی جاری، آر پار ہلاکتوں سے فضا سوگوار

جموں و کشمیر میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث سرحدی حدود میں مقیم لوگوں کے لئے یہ سال کچھ زیادہ ہی مشکلات کا دور رہا، آر پار کی گولہ باری سے اب تک متعدد ہلاکتیں پیش آئیں اور آئے روز پاک بھارت سرحدی کشیدگی کی خبریں موصول ہوتی رہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صوبہ جموں میں بین الاقوامی سرحد کے ارنیہ، آر ایس پورہ اور رام گڑھ سیکٹروں میں ہندو پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔

پاک فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 عام شہری زخمی جبکہ مال مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں مسلسل گولہ باری کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس نے کے مطابق پاکستان کی طرف سے ارنیہ، آر ایس پورہ اور رام گڑھ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ 

  دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ ورکنگ باونڈری پر بھارتی گولہ باری سے دو روز میں 4 خواتین سمیت 6 افراد شہید جبکہ 26 زخمی ہوگئے اور بھارتی فوج کی جانب سے مستقل سیزفائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور بھارتی فوج نے ورکنگ باونڈری پر چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 6 شہری ہلاک جب کہ 15 خواتین اور پانچ بچوں سمیت 26 شہری زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے آر پا بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں پیش آئی ہیں دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری