ایرانی وزیر صحت اسلام آباد میں


ایرانی وزیر صحت اسلام آباد میں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی بین الاقوامی ادارہ صحت کے علاقائی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست اور سینیئر پاکستانی حکام نے ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی کا پرجوش استقبال کیا۔

رپوٹ کے مطابق ایرنی وزیر صحت عالمی ادارہ صحت (WHO) کی علاقائی کمیٹی کے 64ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کا اجلاس 9 سے 12 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا۔

اپنے دو روزہ قیام کے دوران سید حسن ہاشمی پاکستانی حکام سمیت  قطر، عمان، عراق اور مراکش کے وزرائے صحت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری