پی ایس ایل، ڈرافٹنگ کا عمل جاری، پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب


پی ایس ایل، ڈرافٹنگ کا عمل جاری، پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے اور تمام ٹیموں نے پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم نے لیا ہے؟

پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے پلاٹینم کٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سپنر عمران طاہر کو منتخب کیا ہے جو 36 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 57 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ ان میچوں میں سے تین میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مایہ از آل راﺅنڈر باز جے پی ڈومنی کو منتخب کیا ہے جو73 ٹی   20انٹرنیشنل کھیل کر 124 چوکوں اور59 چھکوں کی مدد سے ایک ہزار 700 رنز بنا چکے ہیں جن میں 9 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے 19 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

 کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کولن انگرم کو منتخب کیا ہے جو 9 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر  7چھکوں اور 23 چوکوں کی مدد سے 210 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شین واٹسن کو منتخب کیا ہے جو اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ شین واٹسن نے 58 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 83 چھکوں اور 115 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 462 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری بھی شامل ہیں۔ شین واٹسن باﺅلنگ میں بھی اپنا جادو جگاتے رہے ہیں اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل کر 48 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

 پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈووین براوو کو منتخب کیا ہے جو 66 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 49 چھکوں اور 67 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 142 رنز بنا چکے ہیں جن میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اتنے ہی میچوں میں 52 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلوی بلے باز کرس لین کو منتخب کیا ہے جو 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنا چکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد ڈائمنڈ کیٹیگری میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے انمیں شامل ہیں

لاہورقلندرز کی ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں بنگلہ دیشی باﺅلر مستفیض الرحمان کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 17 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 17 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ 8 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

 کراچی کنگز کی ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آسٹریلوی باﺅلر مچل جانسن کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 30 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 109 رنز بھی بنائے ہیں۔

 پی ایس ایل 2 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 59 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 29 چھکوں اور 140 چوکوں کی مدد سے ایک ہزار 257 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

 لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرین براوو کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 9 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 235 رنز بنا رکھے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں چار چھکے مار کر شہرت حاصل کرنے والے کارلوس بریتھ ویٹ کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 22 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 14 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 195 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 18 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے بلے باز لیوک رونچی کو منتخب کیا ہے جنہوں نے 32  ٹی 20  انٹرنیشنل میچوں میں 14 چھکوں اور 30 چوکوں کی مدد سے 359 رنز بنا رکھے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری