امریکہ نے مزید 4 ایرانی کمپنیوں پر پابندی لگادی، جعلی ڈالرز چھاپنے کا الزام


امریکہ نے مزید 4 ایرانی کمپنیوں پر پابندی لگادی، جعلی ڈالرز چھاپنے کا الزام

امریکہ نے ایران پر یمن کی صورت حال بگاڑنے کے بہانے لاکھوں کی تعداد میں جعلی امریکی ڈالرز چھاپنے کے الزام میں 4 ایرانی کمپنیوں اور 2 افراد پر پابندی عائد کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ نے ایران پر یمن کی صورت حال بگاڑنے کے بہانے لاکھوں کی تعداد میں جعلی امریکی ڈالرز چھاپنے کے الزام میں  4 ایرانی کمپنیوں اور 2 افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جعلی ڈالرز چھاپنے کے یہ  طباعت خانے جرمنی میں موجود ہیں علاوہ ازیں، امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب ایران القدس بریگیڈ، یورپ اور خلیجی ممالک میں سیاسی انتشار پیدا کرنےکےلیے  بعض کمپنیوں کی جعلی ڈالرز  کے ذریعے مدد بھی کر رہی ہے۔

امریکہ کی ممنوعہ فہرست میں  رضا حیدری نامی شخص کی جرمنی میں واقع کمپنیاں  فور آنٹ ٹیکنک اور پرنٹنگ ٹریڈ سینٹر ہیں جبکہ محمد سیف کی زیر تحویل تہران میں دو کمپنیاں ہیں جن کے نام  پردہ زیش تصویر ریان اور تجارت الماس مبین ہولڈنگ ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری