تہران میں "پاکستان انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج" کے طلباء کی جانب سے ایرانی زلزلہ زدگان کو مالی امداد


تہران میں "پاکستان انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج" کے طلباء کی جانب سے ایرانی زلزلہ زدگان کو مالی امداد

تہران میں "پاکستان انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج" کے طلباء کی جانب سے ایرانی زلزلہ زدگان کو مالی امداد ہلال احمر کے حوالے کردی گئی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے اسکول  (PIST) کے طلباء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے زلزلہ زدگان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد کی ایک کھیپ ہلال احمر کے حوالے کردی ہے۔

تہران میں "پاکستان انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج" کے طلبا نے ایران کے زلزلے سے متاثرین افراد کو انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ایک کھیپ ایرانی ہلال احمر کے حوالے کردی ہے۔

پاکستانی طلباء کی جانب سے فراہم کی جانے والی امدادی اشیاء تہران میں تعینات پاکستانی سفیر آصف علی درانی کے ذریعے ایرانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلا ملک تھا جس نے ایران میں ہونے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو امداد پہنچائی تھی۔

پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی اشیاء لے کر تہران پہنچ گیا تھا۔

امدادی سامان 12 نومبر کو ایران کے مغربی صوبہ کرمان شاہ میں آنے والا تباہ کن زلزلے کے متاثرین میں تقسیم کی گئی۔

ایران میں ریڈ کریسنٹ کے سربراہ نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کے دوران کہاتھا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ایران میں ہونے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو امداد پہنچائی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری