محمدجواد ظریف کی پاکستان اور آذربائجان کے وزراء خارجہ سے ملاقات


محمدجواد ظریف کی پاکستان اور آذربائجان کے وزراء خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے باکو میں پاکستان اور آذربائجان کے وزراء خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کی ملاقات ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری