سحر انگیز وادی "پلکانی کزج" کا مختصر تعارف + ویڈیو اور تصاویر


سحر انگیز وادی "پلکانی کزج" کا مختصر تعارف + ویڈیو اور تصاویر

قدرت نے اسلامی جمہوریہ ایران کو کئی نعمتوں سے نوازا ہے، اس ملک کو بہت ہی خوبصورت مقامات عطا کئے ہیں، آئیں آپ کو ایران کے صوبہ اردبیل میں واقع ایک سحرانگیز وادی کے بارے میں بتاتے ہیں۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ اردبیل کے پہاڑی علاقے خلخال کے دامن میں واقع "وادی پلکانی کزج" سیاحوں کے لیے ایک اہم ترین قدرتی مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔

وادیِ پلکانی کزج منفرد جغرافیائی محلِ وقوع رکھتی ہے، نہایت حسین اور دلکش مناظر نے اس کا احاطہ کر رکھا ہے اور اطراف میں مختلف شکلوں کی اونچی اونچی چٹانیں بھی پائی جاتی ہیں۔ ان چٹانوں کے درمیان سے پانی آنے کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے جس دن بارش ہوتی ہے یہاں نہایت خوبصورت نہریں بہنے لگتی ہیں۔

وادی پلکانی کزج کا شمار صوبہ اردبیل کی خوب صورت ترین وادیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ سیاحت اور سفر کا شوق رکھنے والوں کے لیے مشہور و معروف مقام ہے۔

چٹانوں کے بیچ واقع اس وادی کے حسین قدرتی مناظر دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

یہاں پر مکانات ایک خاص اور منفرد انداز میں تعمیر کئے گئے ہیں، وادی میں واقع چٹانوں کے بیچوں بیچ ایرانی فن تعمیر کے جلوے نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر ثقافتی، معماری کے جلوے ہر آنے والے سیاح کو تعجب میں مبتلا کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش باغبانی، مال مویشی اور زراعت وغیرہ ہے۔

پوری وادی ایک خوبصورت پہاڑی سلسلے میں گھری ہوئی ہے، کوہ کے دامن میں بلدداشی نامی علاقہ ہے جس کی خوبی یہ ہے کہ اس کے قریب سے نہایت دلکش دریا کا گزر ہے۔

اس خوب صورت مقام پر بہت سے مناظر دیکھ کر عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں۔

یہاں کے رہائشی مکانات کی طرز تعمیر بھی ہر آنے والے سیاح کی توجہ اپنی طرف جلب کرتی ہے۔  

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران انتہائی متنوع مناظر، خدوخال، میلوں لمبے ساحل سمندر سے لے کر طویل و عریض صحراؤں پر مشتمل ہونے کے باعث ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بھی ہمیشہ ایک پرکشش مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

ترتیب وپیشکش: غلام مرتضی جعفری

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری