بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی پر شدید احتجاج


بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی پر شدید احتجاج

دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو آج دفتر خارجہ اسلام آباد میں طلب کرکے ان سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا اور سارک کے امور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیصل نے بھارت پر زوردیا کہ وہ دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے مسلسل واقعات کی تحقیقات کرائے۔

کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی اٹھارہ چوکیوں کی طرف سے نئی خلاف ورزی کے دوران مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو بے گناہ شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بھارت کو پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو ادارے کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی میں رکاو ٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری