محمد جواد ظریف کی کویتی وزیرخارجہ سے ملاقات


محمد جواد ظریف کی کویتی وزیرخارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ کے وزیرخارجہ نے کویت میں اپنے ہم منصب سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کویت میں اپنے ہم منصب سے عراق کی تعمیر نو اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں اہم ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں عراق کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کویتی وزیرخارجہ صباح خالد احمد صباح سے ملاقات میں کہا کہ ایران عراق کی تعمیر نو کے لئے کویت کی  کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے جبکہ ایران بھی عراق کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

کویتی وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام ممالک مل کر دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرسکتے ہیں اور آپس کے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے گزشتہ ماہ ہی داعش کو مکمل شکست دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس شورش کے باعث عراق کا زیادہ تر حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے، ایک اندازے کے مطابق عراق کی تعمیر نو کیلئے تقریبا 88 سے 100 بلین ڈالرز امداد کی ضرورت ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری