بھٹ شاھ | اصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کا 47واں راہیان کربلا و عاشقان مھدی عج کنونشن + تصاویر

بھٹ شاھ | اصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کا 47واں راہیان کربلا و عاشقان مھدی عج کنونشن + تصاویر

صوبہ سندھ کے شہر بھٹ شاھ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کا 47واں راہیان کربلا و عاشقان مھدی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس دوران قمر عباس  غدیری دوبارہ مرکزی صدر منتخب ہوئے اور نوجوانوں نے ملت میں جدید علم کے حصول کیلئے کوشاں رہنے کا عزم کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کاراہیان کربلا و عاشقان مھدی عج کنونشن بھٹ شاہ میں ہوا، جس میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔

اجتماعی مباحثہ، مثالی عزاداری مارچ، شب شھداء، ڈبیٹ کامپٹیشن بعنوان  ولایت فقیہ یا مغربی جمھوریت، تعلیمی کانفرنس بعنوان تعمیر ملت تعلیم سے اور یوم زھرا کے پروگرام ہوئے۔

 کنونشن  کا آغاز میں دعائے کمیل کے روح پرور و نورانی اجتماع  سےہوا، مولانا نثار عابدی نے دعائے کمیل  پڑھی۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے راہی اپنی زندگی میں کامیابیوں کو درک کرنے کیلئے دعا کے ذریعے اللہ سے راز  و نیاز کرتے ہیں، روایات میں ہے کہ دعا مومن کا ہتہیار ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا کہ اصغریہ ایک دانشگاہ و کارگاہ کی مانند ہے جس نے 5 دہائیوں سے سندہ کے کئی نسلوں کی تربیت کی ہے،  اصغریہ نے جوانوں کی تربیت کی ہے، یہ مرکزی تعلیمی، تربیتی، فکری اجتماع ہے۔ یہ مقدس پروگرام جوانوں میں جذبہ بیدار کرتا ہے۔

مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جوانوں کو  دینی تنظیوں میں کام کرنا چاہئے تاکہ  ان کو دینی  ماحول میسر آسکے اور وہ اپنی  خودسازی کرسکیں، ہمارا دشمن منظم سازش کے تحت ہمارے جوانوں کو بے دینی کیطرف راغب کرنے کی سازش کر رہا ہے اس لئے ہمیں بھی منظم ہوکر کمربستہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہماری بقا، سربلندی اور تحفظ اس میں ہے کہ ہم جدید تعلیمات پر توجہ دیں اور دینی تعلیمات بھی حاصل کریں۔ مکتب ولایت سے وابسطہ جوانوں کو پاکستان کے علمی میدان کو  سر کرنا چاہیے، جوانوں کو جامعات میں  اعلی تعلیم کیلیے ضرور بھجوائیں، پاکستان میں بہت کم فیصد جوان جامعات تک پہنچ پاتے ہیں۔ امام  زمانہ عج کا انقلاب علم، شعور اور عدل  کا انقلاب ہوگا۔

سید علی  پٹھان نے کہا کی  فکر کی غذا علم ہے، اگر ہم نے علم کے میدان میں کامیابی حاصل کی تو آنے والا وقت ہماری کامیابی کا ہے-

مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ انقلاب بسیجیوں کی وجہ سے باقی ہے، جذبہ اور انقلاب کربلا کیوجہ سے  آیا ہے۔ بسیجی لہو نہ دیتے تو آپ مساجد میں محفوظ نہ ہوتے۔  

مولانا اصغر شھیدی نے کہا جب آپ  نے نظام ولایت کو قبول کیا تو پھر آپ کے کردار، گفتار اور اخلاق بہتر ہونا لازمی ہے معیارات کا تعین کرنا ہے تو قرآن و اھلبیت کے معیار  افضل ترین ہیں ان کی پیروی کریں اپنے آپ کو سمجھنے والا بنائیں، چیزوں کو سمجھ کر ان پر یقین کیساتھ چلیں، بقول  امام علی علیہ السلام ہر انسان کی قیمت وہ ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے، انسان غور و فکر کریں، آپ اپنے اندر بھی نعرہ لگائیں، اپنے نفس کو قابو کریں اور اس کو فتح کریں وہاں پر نعرہ لگائیں ھماری فکر فکر قرآنی و اھلبیت بن گئی تو  کردار و گفتار کربلائی و منتظری بن جائیں گے۔ انسان کی ارزش کا مکمل مثال امام حسین علیہ السلام کے سجدے میں ملتا ہے۔ ہم اپنے نفس کو اللہ سے کمتر چیز پر  نہ بیچیں، ہمارے کام سے پروردگار خوش ہوگا  تو کامیابی ہے، معیار اللہ کی خوشنودی ہےتنظیمی بنیں تنظیم پرست نہ بنیں، علم وہ امانت ہے جس کو آپ پھیلائیں اور دوسروں تک پھنچائیں ہم کتنے فیصد کامیاب ہیں، اپنا محاسبہ کریں۔ حسینی نہ ظالم  اور نہ ظلم کیساتھ  ہوتا ہے انسان کا توکل دنیاوی طاقت پر نہیں مگر  اللہ پاک کی ذات پر ہوتا ہے۔

شیخ شفا نجفی نے کہا کہ جس نے کسی کی باتوں سے متاثر ہو کر نماز چھوڑی اس گناہ کا بوجھ اس پر بھی ہے جس کی وجہ سے یہ ہوا۔ افضل کام  ھدایت کرنا، سب سے برا کام گمراہ کرنا ہے پاکستان کی پرکشش وزارت وزارت حج ہے جس میں ہر حاجی سے ایک لاکھ رشوت  لی جاتی  ہے جب تک سارے گمراہ جو تیری وجہ سے گمراہ  ہوئے وہ راہ راست پر نہ آئے تب تک تیری توبہ قبول نہیں ہے پابندی سے صدقہ دیں، اپنے قریبی رشتے داروں سے  بھلائی کریں۔ جنت میں جانے کیلئے عقیدہ اور عمل کو دخل ہے،  حساس عقیدہ ہے۔

نماز نہ پڑھنا جرم ہے، مرحوم پر مجلس کروانے کا فائدہ ہے مگر اس کی جتنی نمازیں قضا  ہیں وہ پڑھوانا اہم ہے، نماز  نہ پڑھنے کا کفارہ دینا  ضروری ہے۔

تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سید شکیل حسینی نے کہا کہ پاکستان میں صرف تین ہزار پی ایچ ڈیز ہیں پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی کاشرح  بہت کم ہے۔

ڈاکٹر سعید ابڑو نے کہا کہ زندگی کے سفر میں فیصلے کرنا اہم ہیں، فیصلے آپ کی زندگی کو بدل کر رکھتے ہیں، والدین بچوں کی صحیح فیصلہ کرنے میں مدد کریں  ان کی صلاحیت دیکھ کر ان پر اپنے فیصلے نہ تھونپیں۔ کامیابی کس طرح حاصل کریں؟ ہماری پلاننگ صحیح  نہیں ہوگی تو کامیابی بھی مشکل ہے اور ثمرات ملنا ناممکن، ہمارے پاس علم ہے، قابل انسان گلستان میں پھول کی مانند ہوتا ہے پس آپ مقصد کی تلاش کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری