اسرائیل کی گیدڑ بھپکی؛ ایران سمیت چھ محاذوں پر لڑنے کی تیاری کررہے ہیں

اسرائیل کی گیدڑ بھپکی؛ ایران سمیت چھ محاذوں پر لڑنے کی تیاری کررہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک میزائل سے صفحہ ہستی سے مٹ جانے والے غاصب صہیونی ریاست نے ایران سمیت 6 محاذوں پر لڑنے کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف "ایویو کوچیوی" نے 5 حریفوں کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ اسرائیل ایران سمیت چھ محاذوں پر لڑنے کے لئے تیار ہورہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی سرحدوں کے پانچ محاذوں کے علاوہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے لئے تیار ہورہا ہے۔

کوچیوی نے بدھ کے دن نیول گریجویشن کی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں الزام عائد کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں دہشتگردانہ کاروائیوں کو ہوا دے رہا ہے۔ اسرائیلی فوج بھی اپنی توانائیاں بڑھانے کو جاری رکھتے ہوئے ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے لئے تیار ہورہی ہے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل مزید 5 محاذوں پر لڑنے کے لئے بھی تیار ہورہا ہے لیکن ان محاذوں پر اپنے حریفوں کا نام نہیں لیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جعلی حکومت کی سیاسی اور فوجی شخصیات، گذشتہ چند مہینوں سے خطے میں ممکنہ جنگ عظیم کی باتیں کر رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری