مشرقی غوطہ کی دہشتگردوں سے قریب الوقوع آزادی


مشرقی غوطہ کی دہشتگردوں سے قریب الوقوع آزادی

شامی ذرائع نے دارالحکومت دمشق کے قریبی علاقے "مشرقی غوطہ" کی دہشت گردوں سے قریب الوقوع آزادی کی خبر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی افواج کی مشرقی غوطہ میں کامیابی سے پیش رفت جاری ہے اور اب شامی افواج نے اس علاقے کے مزیدعلاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کے بعد علاقے کا آدھے سے بھی زائد حصے پر شامی افواج کا کنٹرول ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے رہائشیوں نے دہشت گردوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا اور اس ضمن میںشہروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں نہیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق غوطہ کےشہری دہشتگردوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ خود کو شامی افواج کے حوالے کر دیں وگرنہ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری