رانا ثناء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا، عمران خان


رانا ثناء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین عمران خان نے کہا کہ میں آج تک کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ ہی قوم کو جھکنے دوں گا، 2018 کا الیکشن جیت کر پاکستان میں انقلاب لائیں گے، جب کہ رانا ثناء اللہ سن لو تمہیں تو میں مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا چمچہ عابد شیر علی ہے، ان لوگوں کے چند مہینے رہ گئے ہیں اور سب چمچوں کو جیل میں ڈالوں گا، چند لٹیرے ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جس کی حکومت میں ڈاکو بیٹھے ہوں اور جس کا وزیر خزانہ ملک کو لوٹ کر باہر چلا گیا ہو، پیسے لوٹنے والوں کیخلاف جب عدالت فیصلہ دے تو وہ کہتے ہیں کہ مجھےکیوں نکالا، لیکن ہم نوجوانوں کے جنون سے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو شکست دیں گے اور  کارکنوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری