جوہری معاہدے سے دستبرداری خود امریکا کے لئے زیادہ دردناک ثابت ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ


جوہری معاہدے سے دستبرداری خود امریکا کے لئے زیادہ دردناک ثابت ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہونا خود امریکا کے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قازقستان کے دورے کے اختتام پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے خارج ہونا سب سے زیادہ خود امریکا کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

ظریف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویانا میں ہونے والے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیتے ہوئے امریکی خلاف ورزیوں کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

خیال رہے کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس، ایران اور ترکی کے شام میں قیام امن کے سلسلے میں سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

آستانہ اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو شریک تھے۔

آستانہ میں گزشتہ روز جمعہ منعقد ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر ایران، روس اور ترک وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں شام میں قیام امن کے لئےاجتماعی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اجلاس کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری ہوا جس میں شام کے تمام فریقین کی جانب سے موثر رابطے بالخصوص فرقہ واریت کے عدم پھیلاؤ پر تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری