21 مارچ | امام خامنہ ای سہ پہر 3 بجےحرم امام رضا علیہ السلام میں خطاب فرمائیں گے


21 مارچ | امام خامنہ ای سہ پہر 3 بجےحرم امام رضا علیہ السلام میں خطاب فرمائیں گے

رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای عید نوروز کے دن حرم امام ہشتم حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام میں خطاب فرمائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم سید علی خامنہ ای نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کے موقع پر حرم مطہر حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام میں خطاب فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ امام خامنہ ای ہر سال عید نوروز کے دن بارگاہ ملکوتی حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہیں اور اس دوران عوام سے خطاب بھی فرماتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری