احسان فراموش امریکیوں کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی جاری/ پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ نہیں کیا!!!


احسان فراموش امریکیوں کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی جاری/ پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ نہیں کیا!!!

گزشتہ 17 سالوں سے امریکی مفادات کی خاطر ہزاروں جانیں اور اربوں ڈالرز کا مالی نقصان اٹھانے والے پاکستان کے بارے میں احسان فراموش امریکیوں کی مسلسل ہرزہ سرائی جاری ہے جن کا کہنا ہے کہ پاکستان طالبان اور دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے کیلئے انتہائی کم مدد کررہا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی امریکیوں سے پوچھنے والا نہیں کہ "تم خود افغانستان میں کیا کررہے ہو؟"

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان طالبان اور دہشت گردتنظیموں کے خاتمے کیلیے امریکا کی انتہائی کم  مدد کر رہا ہے۔

نام ظاہر کیے بغیر سینئر عہدیدارنے کہاکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر2 ارب ڈالرکی امداد روکنے کی امریکی دھمکی کے باوجود پاکستانی حکومت کی طرف سے انتہا پسندوں کیخلا ف کارروائی کی رفتار انتہائی سست  اور کم ہے۔ طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیلیے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو گا۔

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے عہدیدار نے کہاکہ ہم پاکستانی حکام سے خاص درخواستیں کرتے رہتے ہیں اور انھیں معلومات بھی فراہم کرتے ہیں جن پروہ ردعمل بھی ظاہرکرتے ہیں لیکن ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف اپنے طورپرکارروائی کر رہے ہیں جس کی ہم توقع کرتے ہیں اورپاکستان اس کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

امریکی عہدیدار نے یہ بھی کہاکہ ایسے اشارے کم ہی ملتے ہیں کہ پاکستان نے قبائلی علاقہ جات میں فعال طالبان کیساتھ روابط مکمل ختم کیے ہوں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ ایک آسان کام ہے ہمیں پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو گا ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری