پاکستان کی شمولیت سے چاہ بہار میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا تدارک ممکن ہے، سید پسند علی رضوی


پاکستان کی شمولیت سے چاہ بہار میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا تدارک ممکن ہے، سید پسند علی رضوی

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شمولیت سے چاہ بہار بندرگاہ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث مملکت خداداد کیخلاف مضر اثرات کا بھی تدارک ہوسکتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران پاکستان کا بہترین دوست ہے حکومت پاکستان کو بیرونی آقاؤں کے خوف سے آزاد ہوکر اس پیشکش پہ سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیئے، اس پیشکش کو قبول کرنے سے دونوں ممالک میں مزید مضبوط تعلقات قائم ہونگے، چاہ بہار بندرگاہ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث جو مضر اثرات ہمارے وطن عزیز کے خلاف ہوسکتے ہیں، اس کا بھی تدارک ہوسکتا ہے۔

 سید پسند علی رضوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے حکمران امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے اپنے دوست اور ہمدرد ممالک سے دوری اختیار کرتے آرہے ہیں جس کے نتیجہ معاشی طور پہ نقصان برداشت کرتا ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کی خوشنودی کے لیئے مکمل نہیں کی گئی،اب وقت ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور ملکی مفاد میں بہتر فیصلہ کرتے ہوئے ایران کی پیشکش قبول کرے تاکہ اقتصادی، معاشی اور معاشرتی دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوسکیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری