علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس 21 مارچ کو شروع ہوگی


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس 21 مارچ کو شروع ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس21 مارچ کو شروع ہوگی جس میں صحت اور ماحول سے متعلق معاشرے کو درپیش مسائل پر بحث مباحثے ہوں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس21 مارچ کو شروع ہوگی جس میں صحت اور ماحول سے متعلق معاشرے کو درپیش مسائل پر بحث مباحثے ہوں گے۔

صحت مند کمیونٹی کی تخلیق کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور پالیسی میکرز کے لئے سفارشات مرتب کئے جائیں گے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری