23 مارچ؛ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری


23 مارچ؛ یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مسلح افواج اس دن کوشایان شان انداز میں منانے کیلئے مشقیں اور ریہرسل کررہی ہیں۔اسلام آبادکے شکرپڑیاں پریڈگرائونڈمیں تئیس مارچ کی پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے سپیشل سروس گروپ پریڈمیں حصہ لیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی خوش اسلوبی سے آمدورفت یقینی بنانے کیلئے ٹریفک کا خصوصی منصوبہ تیار کیاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری