بھارت کی جانب سے زائرین کو ویزہ جاری کرنے سے انکار پر پاکستان کا اظہار افسوس


بھارت کی جانب سے زائرین کو ویزہ جاری کرنے سے انکار پر پاکستان کا اظہار افسوس

پاکستان نے بھارت کی جانب سے اجمیرشریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لئے پانچ سو تین پاکستانی زائرین کو ویزہ جاری نہ کرنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیاہے یہ عرس آج سے 29 مارچ تک جاری رہے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دفتر خارجہ کےترجمان محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین کی عرس میں شرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی مقامات کی زیارات سے متعلق 1974 کے پاکستان بھارت معاہدے کے تحت ہونا تھی اور زائرین کا یہ سالانہ دورہ اور معمول کے مطابق تھا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے ویزا جاری نہ کئے جانے پر 192 پاکستان زائرین کو رواں سال جنوری میں نئی دہلی میں حضرت خواجہ ناظم الدین اولیا کے عرس میں شرکت نہیں کرسکے۔

 ترجمان نے کہاکہ گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے خصوصی ٹرین بھیجنے کی پیشکش کے باوجود بھارت کی جانب سے ویزا اجرا میں تاخیر کے باعث بھارتی سکھ یاتری گرو ارجن دیو کی شہادت کی برسی اور مہا راجہ رنجت سنگھ کی برسی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

اسی طرح رواں سال فروری میں حکومت پاکستان نے کٹاس راج کے 173 زائرین کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے افسوس کے ساتھ انہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہا ئی کمیشن سے زبردستی اپنی درخواستیں واپس لینا پڑیں۔

 انہوں نے کہاکہ اس قسم کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے اور تعلقات کو معمول پر لانے کےلئے کی  جانےوالی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری