پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او "عباس علی" آپریشن کے دوران شہید


پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او "عباس علی" آپریشن کے دوران شہید

کوہاٹ کے نواحی علاقے بوڈی تنگ میں پولیس اور اغواکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او عباس علی شہید ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او عباس علی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے بوڈی تنگ میں پولیس اور اغواکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس دوران فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ استرزئی عباس علی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ فائرنگ سے ایک اغواکار بھی مارا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری