جرمنی کی ایران ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرنے پر تاکید


جرمنی کی ایران ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرنے پر تاکید

جرمنی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برسلز میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے ہونے والے معاہدے پر تمام فریقین قائم رہیں اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ خطے اور پوری دنیا کے لئے نہایت اہم ہے اس لئے اس معاہدے کے تمام فریقین اپنے وعدوں پر قائم رہیں اور اس کی پاسداری کریں۔

جرمنی کے دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی حفاظت کے لئے اپنا کردار مزید اچھے طریقے سے ادا کرے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری