لبنان | دفاع القدس ملین مارچ میں مقررین کی مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پر تاکید

لبنان | دفاع القدس ملین مارچ میں مقررین کی مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پر تاکید

لبنان میں دفاع القدس کے حوالے سے کیے گئے ملین مارچ میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے جاثیہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے علاقے صیدا میں کل اتوار کو دفاع القدس کے حوالے ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق، لبنان میں منعقدہ دفاع القدس جلسے میں مقررین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے اعلان کی سخت مذمت کی۔

اس جلسے میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ القدس کے حوالے سے پوری دنیا خصوصا عالم اسلام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس پوری مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر ہے اور امریکی صدر کا یہ اقدام عرب ممالک اور عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی تاکید کی

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری