روس کی تنبیہ: شام پر امریکی حملے کے سگنین نتائج ہونگے


روس کی تنبیہ: شام پر امریکی حملے کے سگنین نتائج ہونگے

روس کے نائب وزیر خارجہ نے اس بیان کیساتھ کہ دمشق کی کامیابی پر دہشت گردوں کے حامیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، نے امریکہ کو خبردار کیا کہ شام پر حملے کی صورت میں اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کو شام پر حملے کے سلسلے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شام پر امریکہ کا حملہ ناقابل قبول ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر دہشت گردوں کے حامی ممالک برہم ہیں اور امریکہ دہشت گردوں کی شکست کی تلافی کے سلسلے میں شام پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ بہانہ کی تلاش میں ہے لیکن روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ شام پر حملے کے نتائج سنگین ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری