کوئٹہ میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام، 8 سے 10 کلو دھماکا خیزمواد سے بھرا جیکٹ برآمد


کوئٹہ میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام، 8 سے 10 کلو دھماکا خیزمواد سے بھرا جیکٹ برآمد

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے کچ موڑ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 سے 10 کلو دھماکا خیزمواد سے بھرے جیکٹ کے حامل حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ میں کچھ موڑ پردہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا تاہم فورسز نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آورکی جیکٹ میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیزمواد موجود تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنایا دیا ہے جب کہ اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری