سری لنکا کے صدر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے


سری لنکا کے صدر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا آج جمعرات کو پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا آج جمعرات کو پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے اعزازی مہمان ہونگے۔

معزز مہمان اپنے دورے میں صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور باہمی اہمیت کے تمام معاملات کا جائزہ لیں گے۔

دورے کے دوران سرکاری ملازمین اور سفارتکاروں کی تربیت اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہونگے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری