کشمیر| جھڑپوں میں مزید 5 کشمیری شہید

کشمیر| جھڑپوں میں مزید 5 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہلمت پورہ میں دوسرے روز بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں اب تک 5 کشمیری شہید اور 5 بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہلمت پورہ علاقہ میں دو رو ز سے جاری طویل  اورخونریز جھڑپ میں 5 کشمیری شہید اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے 2 اہلکار اور 3 فوجی اہلکار مارے گئے۔

اس دوران ایک بھارتی فوجی اہلکار لاپتہ بھی ہوگیا ہے۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائی کو وسعت دیکر باتر گام تک بڑھا دیا اور وہا ں گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہےکہ علاقہ میں رات بھر وقفے وقفے سے گولیو ں کا تبادلہ جاری رہا۔

ادھر سید علی گیلانی نے ہلمت پورہ کپوارہ میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں جبکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پولیس اور آرمی کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری