روس کا شام میں دہشتگردوں کے قبضے سے 40 ٹن کیمیائی ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ


روس کا شام میں دہشتگردوں کے قبضے سے 40 ٹن کیمیائی ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع نے شام میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے 40 ٹن کیمیائی ہتھیار برآمد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کی وزارت دفاع  نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں سے 40 ٹن کیمیائی ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

ٹاس نیوز ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے پاک کئے گئے علاقوں سے کیمیائی ہتھیاروں کے علاوہ کیمیائی ہتھیار بنانے کے آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل امریکی، اسرائیلی اور سعودی اتحاد شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری