نائیجیریا؛ بوکوحرام نے اغواء شدہ 100 لڑکیوں کو رہا کردیا


نائیجیریا؛ بوکوحرام نے اغواء شدہ 100 لڑکیوں کو رہا کردیا

نائیجیریا کی تکفیری دہشتگرد تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی نائیجیریا سے اغوا کی گئی لڑکیوں میں سے 100 کو رہا کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نائیجیریا کے سرکاری ذرائع کی جانب سے 110 لڑکیوں میں سے 100 کے رہا ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے، نائیجیریا کے وزارت اطلاعات کے مطابق رہا ہونے والی تمام لڑکیوں کو ان کے گھروں پر پہنچا دیا گیا ہے، رہائی پانے والی ایک لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کو شدت پسندوں نے خود دامچی نامی شہر پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بوکو حرام نے ریاست یوبے میں ایک اسکول پر حملہ کیا تھا، اس دوران شدت پسند گیارہ سے انیس سال کی درمیانی عمر کی 110 لڑکیوں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

یاد رہے کہ شدت پسند نائیجیرین تنظیم بوکو حرام نے دو سال قبل اغوا کی گئی 276 لڑکیوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حکومت سے لڑکیوں کے عوض اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بوکوحرام کی فائرنگ سے چوبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے، حملہ مقامی رہنما کی موت پر ہونے والے سوگ کی تقریب کے موقع پر کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری