ممنون حسین: علمائے عالم اسلام اجنبی ثقافتی یلغار کا مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی حفاظت کیلئے کام کریں


ممنون حسین: علمائے عالم اسلام اجنبی ثقافتی یلغار کا مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی حفاظت کیلئے کام کریں

صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی دنیا کے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ اجنبی ثقافتی یلغار کا مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لیے علمی سطح پر ٹھوس کام کریں تاکہ عالم انسانیت کو فکری افراتفری سے محفوظ کر کے فلاح اور بھلائی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی دنیا کے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ اجنبی ثقافتی یلغار کا مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لیے علمی سطح پر ٹھوس کام کریں تاکہ عالم انسانیت کو فکری افراتفری سے محفوظ کر کے فلاح اور بھلائی کے راستے پر گامزن کیا جا سکےمسلم دنیا کے مفکرین اور علمائے کرام کو انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے علمی انداز فکر اختیار کرنی چاہیئے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ایوان صدرمیں ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، مصر کے سفیر احمد محمد فضل یعقوب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اعظم مصر کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت اور گہرائی پیدا کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں برادر ملک بین الاقوامی معاملات میں ایک جیسی رائے رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فومز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا جائزہ قرآن و سنت کی روشنی میں لے کر انتہا پسندی سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری