پاکستان: 23 مارچ کی مناسبت سے مسلح افواج کے دستے سلامی دینے کیلئے تیار


پاکستان: 23 مارچ کی مناسبت سے مسلح افواج کے دستے سلامی دینے کیلئے تیار

قرارداد پاکستان کے 78 سال پورے ہونے پر آج ملک بھر میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش اور اس عزم سے منایا رہا ہے کہ قرارداد پاکستان کی روشنی میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق یوم پاکستان کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے پریڈ گراؤنڈ میں صبح 9 بجے شروع ہو گئی جس میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی دیں گے۔

پریڈ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئرکور،ناردرن لائٹ انفنٹری اور تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروس گروپ اورکیمل بینڈ پریڈمیں حصہ لیں گے۔

ملک میں تیار کیے گئے جے ایف -17 تھنڈر طیارے سمیت لڑاکا طیارے فضائی مظاہرہ پیش کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہوں گے جبکہ تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سروسز چیفس، وفاقی وزراء، غیرملکی سفارتکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے۔

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اہم شخصیات کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گی۔

یوم پاکستان کے موقع پر صدر، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے پیغامات شائع، نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے تاہم اخبارات اور ٹی وی چینلز پر یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی ایڈیشن اور پروگرام نشر و ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آج سے 78 سال قبل 23 مارچ 1940ء کو موجودہ مینار پاکستان کے مقام پر قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں جدید ترین فوجی سازو سامان، میزائل اور دفاعی آلات کی نمائش بھی ہوگی۔

پریڈ کے بعد ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس اور پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ثقافتی رنگ بھی بکھیرے جائیں گے۔

بیرون ملک پاکستانی مشنز، سفارتخانوں میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا جن میں صدر و وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے جائیں گے اور قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

اس موقع پر ملک بھر میں قومی، سیاسی اور سماجی اداروں کی جانب سے تحریک پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری