تسنیم کے نامہ نگار نوید حسین نقوی "آر آئی یو جے" کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب


تسنیم کے نامہ نگار نوید حسین نقوی "آر آئی یو جے" کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(برنا) کا انتخابات میںمد مقابل دونوں پینلز میں اتفاق، شکیل احمد بلا مقابلہ صدر، صدیق انظر جنرل سیکرٹری منتخب، چیئر مین الیکشن کمیٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

  خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈیمو کریٹک پینل کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد چیئر مین الیکشن کمیٹی سمیع ابراہیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شکیل احمد صدر، سید فد احسین شاہ سینئر نائب صدر، سید نوید حسین نقوی نائب صدر، صدیق انظر جنرل سیکرٹری، فرحت فاطمہ سینرء جوائنٹ سیکرٹری، اسد تنولی جوائنٹ سیکرٹری اور طہیر عالم خزانچی کے عہدوں پر بلا مقابلہ کا میاب قرار پائی جبکہ فائزہ یونس، محمد رضوان، نعیم بودلہ، نعیم سندھو، راجہ خرم، راجہ عتیق، نقی کاظمی، سجاد مشوانی، شبیر مغل اور عمر حیات ممبر ایگزیکٹو کونسل منتخب ہوئے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیلیگیٹ کی سیٹوںپر کامیاب ہونے والے آر آئی یو جے برنا کے 47 اراکین پاکسان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

یادر ہے آر آئی یو جے برنا کے انتخابات 21مارچ کو پی آئی ڈی کے سامنے ہونا قرار پائے تھے 23مارچ یوم آزادی کے باعث انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آ رہی تھیںجس کے باعث ڈیمو کریٹک پینل اشفاق ساجد نے پینل کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور اشفاق ساجد پینل کے تمام تر امیدواران بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری