صومالیہ | کار بم دھماکے میں 16افراد ہلاک


صومالیہ | کار بم دھماکے میں 16افراد ہلاک

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق موغادیشو کے سرکاری حکام کے مطابق کاربم دھماکہ دار الحکومت کی مصروف شاہراہ پر واقع وہیلے ہوٹل کے قریب ہوا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

دھماکے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دھماکے سے پانچ دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

صومالیہ میں دہشت گرد گروہ الشباب اس قسم کے حملوں میں ملوث ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری