عوامی محاذ آزادی فلسطین: مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی خیانت آشکار

عوامی محاذ آزادی فلسطین: مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی خیانت آشکار

عوامی محاذ آزادی فلسطین نے آل سعود کی طرف سے آل یہود کو اپنی فضائی دود کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کی بہت بڑی خیانت آشکار ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطینی تنظیم عوامی محاذ آزادی نے سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کی بہت بڑی خیانت آشکار ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم عوامی محاذ آزادی نے سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کے لئے اپنی فضائی حدود کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کی بہت بڑی  خیانت آشکار ہوگئی ہے۔

فلسطینی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستانی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے اسرائیل جانے کی اجازت دیکر دنیا بھر کے مسلمانوں کے احساسات اور جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ہندوستانی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی پہلی پرواز آج سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرتی ہوئی اسرائیل پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی تنظیم عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عملی طور پر اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت کررہا ہے اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کی خیانت آشکار ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری