ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت


ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ ایران کابل دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا مخلصانہ تعاون ہی دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں-

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کے نتیجے میں دنیا سے دہشت گردی کی جلد بیخ کنی کی جاسکے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری