آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن کمانڈر کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن کمانڈر کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف جنرل سینانائیکے نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہےجس میں باہمی دلچسپی کےا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے حوالے سے بتایا ہے کہ سری لنکن فوج کے سربراہ  کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنردیا گیا  اور انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف کی ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون وعلاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا  اور اس کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سری لنکن آرمی چیف جنرل سینانائیکے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردارکوسراہا۔

سری لنکن آرمی چیف سینانائیکے نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج سنجیدہ کوششیں کرر ہی ہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری