کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی دسیوں شرپسند گرفتار


کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی دسیوں شرپسند گرفتار

کوہاٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مطلوب اشتہاری ملزمان سمیت سینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ کے نواحی قصبہ شکردرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن  کرکے تین مطوب اشتہاریوں سمیت سینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کے گھروں اور ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

ڈی پی اور کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق سرچ آپریشن میں پولیس، ایلیٹ فورس، خواتین پولیس، بی ڈی یو کھوجی کتوں اور حساس ادارے کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری