پاکستان آنے کو تیار مگر سب سے ملاقات سے انکار؛ بھارتی وزیر داخلہ کی نرالی منطق


پاکستان آنے کو تیار مگر سب سے ملاقات سے انکار؛ بھارتی وزیر داخلہ کی نرالی منطق

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 2 روزہ سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے آج اسلام آباد آ رہے ہیں البتہ کسی بھی پاکستانی عہدہ دار سے ملاقات کرنے کو تیار نہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی: اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی ۔۔۔ پاکستان آ کر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اپنے ہم منصب سمیت کسی بھی حکومتی عہدہ دار سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے نے سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کو خاصا مایوس کیا ہے۔

خطے میں بین الاقوامی سیاست کے بدلتے رنگ پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے اس پاکستانی دورے سے کشمیر سے متعلق بڑی آس لگائے بیٹھے تھے مگر وہ بھارت ہی کیا جو قیام امن کی کسی امید پر پورا اتر جائے۔

نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری کے مقولے کے مترادف بھارتی حکومت نے اپنے وزیر داخلہ کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق کسی بھی سوال سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی سوچا کہ انہیں پاکستان کے کسی عہدہ دار سے ملاقات نہیں کرنی چاہیئے۔

بھارتی حکومت کا یہ اعلان بھارت کی تنگ نظری اور حقیقت سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ بھارت خطے میں قیام امن میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

ادھر بھارتی میڈیا کو بھی صرف بھارتی وزیر داخلہ کی سیکیورٹی سے سروکار ہے جبکہ انڈین ایکسپریس نے تو یہاں تک دعوی کیا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کو صدر کے برابر سیکیورٹی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سارک کانفرنس کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہونے والا ہے جس میں شرکت کرنے کیلئے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا پاکستان آنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری