چین نے بھارت کو سرحد پر میزائل سسٹم نصب کرنے پر خبردار کر دیا


چین نے بھارت کو سرحد پر میزائل سسٹم نصب کرنے پر خبردار کر دیا

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے حکام کی جانب سے ریاست اروناچل پردیش میں براہموس کروز میزائل سسٹم نصب کرنے پر بھارت کو خبردار کردیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، سرحدی علاقوں پر براہموس کروز میزائل نصب کرنے پر چین نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس نے خبر دی ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے حکام نے بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں پر براہموس کروز میزائل سیسٹم کے نصب کرنے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے بیان میں  مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل نصب کرنے کے پیچھےتصادم کی پالیسی کار فرما ہے جبکہ بھارت سرحدی علاقوں پر سپر سونک میزائل نصب کرنے سے چین کو خوفزدہ کرکے سرحدی علاقے میں اپنی برتری دکھانا چاہتا ہے لیکن اس سے فقط علاقے کا امن خراب ہو گا اور سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

چینی حکام کے مطابق، میزائل نصب کرنے سے ایک منفی تاثر پیدا ہو رہا ہے جبکہ بھارت کو اس حرکت کی وجہ سے چین کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت کی ارونا چل پردیش کی حکومت نے اپنی فوج کو پہاڑی جنگی محاذ پر جدید ترین سپرسونک براہموس کروز میزائل سسٹم نصب کرنے کی منظوری دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری