کھیوڑہ؛ دنیا کی دوسری اور پاکستان کی سب سے بڑی خوردنی نمک کی کان/ تصویری رپورٹ


کھیوڑہ؛ دنیا کی دوسری اور پاکستان کی سب سے بڑی خوردنی نمک کی کان/ تصویری رپورٹ

کھیوڑہ نامی نمک کی کان ضلع جہلم پاکستان میں واقع ہے۔ یہ جگہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 160 جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور سے قریبا 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کھیوڑہ میں موجود نمک کی یہ کان جنوبی ایشیا میں قدیم ترین ہے اور دنیا میں دوسرا بڑا خوردنی نمک کا ذخیرہ ہے۔ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب سکندر اعظم 322 ق۔م میں راجہ پورس سے جنگ لڑنے اس علاقے میں آیا تو اس کے گھوڑے یہاں کے پتھر چاٹتے ہوئے پائے گئے اور یوں اس علاقے میں نمک کی کان دریافت ہوئی۔

اس سلسلے کا آغاز دریائے جہلم سے ہوتا ہے جو کہ دریائے سندھ کالا باغ کے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔

نمک کی مذکورہ کان کا سلسلہ 300 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور یہ سطح سمندر سے 2200 سے 4990 فٹ تک کی بلندی پر واقع ہے۔

یہاں کے عجائب گھر میں نمک کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ہزاروں سال پرانےعتیقوں کی موجودگی سیاحوں کی دلچسپی کی بڑی وجہ ہے۔

کھیوڑہ پاکستان کی سب سے بڑی جبکہ دنیا کی دوسری بڑی خوردنی نمک کی کان ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہاں 2 کروڑ ٹن سے بھی زائد خوردنی نمک کے ذخائر ہیں۔

کھیوڑہ کان کی انفرادیت عشروں سے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے سیاحوں کی جلب توجہ کی باعث بنی ہوئی ہے۔

قارئین کی دلچسپی کے لئے کھیوڑہ کی کان کی چند تصاویر پیش خدمت ہیں۔

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری