میانوالی؛ متاب پبلی کیشن کے انچارج ثمر عباس تکفیری دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید/ تصویری رپورٹ


میانوالی؛ متاب پبلی کیشن کے انچارج ثمر عباس تکفیری دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید/ تصویری رپورٹ

سکول ٹیچر اور متاب پبلی کیشن میانوالی کے انچارج ثمر عباس کو تکفیری دہشت گرد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، متاب پبلی کیشن میانوالی کے انچارج ثمر عباس تکفیری دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید کر دئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، قاتل اسی اسکول کا طالبعلم تھا، جہاں ثمر عباس پڑھایا کرتے تھے۔

شہید ثمر عباس سرکاری اسکول میں کمپیوٹر پڑھایا کرتے تھے۔ پی آئی ایم سی ایس لاہور سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ تکفیری فکر کے حامل طالبعلم نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنا کر شہادت پر فائز کیا۔

تھانہ صدر میانوالی پولیس کے مطابق، واقعہ میانوالی کے گاؤں حسین والا میں پیش آیا۔ نویں جماعت کا طالب علم بلال احمد اسکول سے شہید کی واپسی پر گھات لگا کر بیٹھا تھا، جس نے ایک نالی بندوق سے ثمر عباس پر فائر کیا اور شہید موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے بلال احمد کو گرفتار کرکے ورثاء کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ شہید ثمر عباس کی نماز جنازہ میں علاقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ استاد کی شہادت پر سارا علاقہ سوگوار ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل تلہ گنگ میں تکفیری داعشی فکر کے حامل دہشت گردوں نے مزمل شاہ نامی طالبعلم کو بھی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ان داعشی فکر دہشت گردوں کا تعلق مقامی تکفیری مدرسے سے تھا۔

حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود اس مدرسے کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

ثمر عباس شہید کی نماز جنازہ آج میانوالی میں ادا کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری