نواز شریف: پاکستان اور ایران کو ایک قوم، ایک ملک اور ایک حکومت سمجھتے ہیں


نواز شریف: پاکستان اور ایران کو ایک قوم، ایک ملک اور ایک حکومت سمجھتے ہیں

وزیر اعظم پاکستان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کوایک قوم، ایک ملک اور ایک حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ثقافت، روایت اور معیشت ایک دوسرے کی ترقی پر مشروط ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوز شریف نے ایرانی صدر روحانی سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کوایک قوم، ایک ملک اور ایک حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ثقافت، روایت اور معیشت ایک دوسرے کی ترقی پر مشروط ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان نے مزید کہا کہ ہم تہران کے ساتھ اپنے تعاون کی سطح میں اضافہ کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں.

وزیر اعظم پاکستان نے اس مطلب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ سطح دونوں ممالک کی صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہے، کہا کہ اس تناظر میں ہمیں مزید کام کرکے کاروباری سہولیات سے متعلق کوششوں کو مضبوط بنانا چاہئے تاکہ دونوں ملکوں کے تجار اور کاروباری حضرات زیادہ سے زیادہ سہولت کے ساتھ کام کرسکیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بھی چابہار بندرگاہ کو ایک مثبت تبدیلی اور گوادر پورٹ اور پاک چائنہ کوریڈور کا تکمیلی حصہ سمجھتا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے یاد دلایا کہ 1967ء سے ایران جارہا ہوں، ایرانی عوام سے محبت ہے، ایران پرعالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوطرفہ تجارتی حجم دگنا کریں گے اور اقتصادی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے ہر قسم کی رکاوٹیں دور کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری