وزیراعظم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری مسترد کردی


وزیراعظم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری مسترد کردی

حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ستمبر کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ستمبر کی ہی سطح پر برقرار رہیں گی۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بیان دیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اوگرا کی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتیں نہ بڑھانے کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھنا ہے اور اس سلسلے میں اضافی لاگت وزارت خزانہ برداشت کرے گی۔

حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رہے گا بلکہ عام انسان کو بھی سکھ کا سانس ملے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری