پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے 41 ممالک میں یوم علی اصغر علیہ اسلام منایا گیا


پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے 41 ممالک میں یوم علی اصغر علیہ اسلام منایا گیا

برطانیہ، روس، جرمنی، سوئیڈن، سعودی عرب، یمن، عراق، ترکی، بھارت، سنگاپور، تھائی لینڈ، پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر کے 41 ممالک میں عالمی یوم علی اصغر علیہ اسلام کی نسبت سے مجالس برپا کی گئیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، دنیا بھر سے کروڑوں لوگوں نے آہوں، سسکیوں اور گریہ زاری کرتے ہوئے عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا۔

شیر خوار کربلا علیہ اسلام کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام جمعہ کو دنیا کے اکتالیس ملکوں میں بیک وقت منایا گیا۔

عالمی علی اصغر علیہ السلام کونسل کے سیکریٹری داود منافی پور نے کہا کہ حضرت علی اصغر علی علیہ السلام کی شہادت واقعہ کربلا کی جانب دنیا بھر کے انسانوں کی توجہ مبذول کرا سکتی ہے اور اس میں تسخیر قلوب کی بے پناہ طاقت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران میں ساڑھے 3 ہزار مقامات پر عالمی یوم علی اصغرعلیہ السلام کی مجالس منعقد کی گئیں جن میں کروڑوں خواتین نے اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شرکت کی۔

جبکہ کراچی میں یوم علی اصغر علیہ السلام کے حوالے سے مرکزی پروگرام مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر اور امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ  پر منعقد ہوا۔

واضح رہے کہ عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر کے کروڑوں مرد و خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کر کے شیر خوار کربلا علیہ اسلام کی یاد مناتے ہیں۔

یوم علی اصغر علیہ اسلام منانے کا مقصد حضرت امام حسین علیہ اسلام کی مظلومیت کا پرچار اور یزیدیت کے کریہہ چہرے کو بےنقاب کرنا ہے۔

اس سال دنیا کے جن اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا  گیا ان میں برطانیہ، روس، جرمنی اور سوئیڈن بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب، یمن، عراق، ترکی، بھارت، سنگاپور، تھائی لینڈ، پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے اکتالیس ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر کی مجالس برپا کی گئیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری