امریکہ اور برطانیہ کا بیک وقت یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ


امریکہ اور برطانیہ کا بیک وقت یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

امریکہ اور برطانیہ نے ایسی حالت میں بغیر کسی شرط و شروط کے یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے کہ براک اوباما نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن یمن کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کے لیے آمادہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے برطانوی ہم منصب بوریس جانسون کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یمن جنگ کے بغیر کسی شرط و شروط کے خاتمے اور اس کے بعد مذاکرات شروع کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید یمن میں تشدد کے خاتمے پر تاکید نہیں کرنا چاہئے۔

کیری نے کہا: اگر یمن میں فریقین اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی کا راستی اختیار کر لیں تو اس ملک کے لئے اقوام متحدہ کا نمائندہ اسماعیل ولد الشیخ احمد فوری طور پر جنگ بندی کے وقت اور شرائط کا اعلان کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے برطانوی ہم منصب اور یمن کے لئے اقوام متحدہ کا نمائندہ فوری طور پر (پیر، منگل کو) اس ملک میں جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائند اسماعیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر یمن میں فریقین جنگ بندی پر موافقت کریں تو فوری طور پر شرائط کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ دنوں کانگریس کے نام ایک خط میں امریکی جنگی طیاروں کے حالیہ یمن کے ریڈار سائٹس پر کئے گئے حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن یمن کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کے لیے آمادہ ہے۔

امریکی صدر نے اس خط میں واشنگٹن کی یمن میں فوجی کارروائی کرنے کی تیاری کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ یہ حملے ان کے اپنے دفاع کے لئے ضروری ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری