پی آئی اے، اسٹیل ملز اور ریلوے کا 3 سال کا خسارہ 700 ارب روپے سے بڑھ گیا


پی آئی اے، اسٹیل ملز اور ریلوے کا 3 سال کا خسارہ 700 ارب روپے سے بڑھ گیا

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف ) نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ 3 سالوں میں پاکستان کے پی آئی اے، پاکستان اسٹیل اور ریلوے کا خسارہ 705 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے پاکستان کے 3 اہم ترین اداروں کے اعداد و شمار جاری کر دئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کا ساختیاتی اصلاحات پروگرام تین سالہ توسیعی سہولت فنڈ کے تحت شروع کیا گیا تھا جو تیس ستمبر کو ختم ہوچکا ہے۔

پی آئی اے، اسٹیل ملز اور ریلوے ک علاوہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے باوجود گیس کے شعبے میں بھی خسارے کے حجم میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جس کے نتیجے میں قدرتی گیس سسٹم کو ہونے والے سالانہ نقصان کا تخمینہ 6 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب, پاور سیکٹر کی کئی کمپنیوں کے اکاؤنٹس بھی 660 ارب روپے کے قرضوں سے بھرے ہوئے ہیں جن میں سے نصف سے زیادہ یعنی 348 ارب روپے کے قرض گزشتہ تین برسوں میں لئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس دوران کنزیومر ٹیرف میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اگر مذکورہ سرکاری اداروں اور پاور کمپنیوں کے خساروں کو یکجا کیا جائے تو اس کا حجم 1.365 کھرب روپے بنتا ہے جو کہ ملک کے موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 1.25 کھرب روپے سے بھی زیادہ ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری